عیش کوش

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - نشاط و سرور میں مبتلا، عیش و عشرت کرنے والا، آرام پسند۔ "لکھنؤ کی عیش کوش محفلوں کی رونق افروزی میں حسن نسوانی اور رقص و موسیقی کا بڑا ہاتھ تھا۔"      ( ١٩٦٣ء، تحقیق و تنقید، ١٩٢ )

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق اسم 'عیش' کے ساتھ فارسی مصدر 'کوشیدن' سے فعل امر 'کوش' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٦٣ء کو "تحقیق و تنقید" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - نشاط و سرور میں مبتلا، عیش و عشرت کرنے والا، آرام پسند۔ "لکھنؤ کی عیش کوش محفلوں کی رونق افروزی میں حسن نسوانی اور رقص و موسیقی کا بڑا ہاتھ تھا۔"      ( ١٩٦٣ء، تحقیق و تنقید، ١٩٢ )